اوڑی سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان گولہ باری  مقامی خاتون شدید طورپر زخمی کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا 

سرینگر؍30؍جون؍ جے کے این ایس؍؍ اوڑی سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان گولہ باری ، کاٹھی پوسٹ اوڑی کے نزدیک بارودی شیل زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا خاتون شدید طورپر زخمی نازک حالت میں اسپتال منتقل ۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ جے کے این ایس کے مطابق اوڑی سیکٹر میں صبح سویرے اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب اچانک پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ درد کوٹ اوڑی میں بارودی شیل پھٹنے کے نتیجے میں شکیلہ بیگم زوجہ یار علی خان شدید طورپر زخمی ہوئی اور اسے نازک حالت میں نزدیکی اوسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے جمعہ صبح سات بجے کے قریب بغیر کسی اشتعال کے بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون زخمی ہوئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا ہے

Comments are closed.