ویشنو دیوی مندر کے قریب چٹانیں کھسکنے سے کہرام ایک ہلاک 11زخمی کئی ایک کی حالت نازک
این ایچ پی سی میں کام کرنے والا نوجوان اوڑی کنال میں غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل
سرینگر؍30؍جون؍ ؍ ویشنو دیوی مندر کے قریب پہاڑی سے بھاری برکم پتھر گر اانے کے نتیجے میں 12یاتری زخمی ، ایک کی اسپتال میں موت واقع ۔ ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر این ایچ پی سی میں بطور ملازم کام کرنے والا نوجوان اوڑی نالہ میں غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل ۔ نعش کو تلاش کرنے کیلئے ماہر غوط خوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ویشنو دیوی مندر میں اُس وقت افرا تفری اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پہاڑی سے اچانک بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب یاتری زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 32سالہ سونم ساکنہ ہریانہ کو مردہ قرار دیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ اجیت ساہوں کے مطابق زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ادھر اوڑی میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب این ایچ پی سی میں کام کرنے والا انیس سالہ نوجوان جس کی شناخت عادل آعوان ولد اورنگزیب ساکنہ مغل محلہ سلام آباد اوڑی کے بطور ہوئی ہے بجلی کنال میں غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل ہوا۔ این ایچ پی سی میں کام کرنے والے ملازمین نے الزام لگایا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث نوجوان غرقہ آب ہوا ہے۔ ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان کے مطابق فوج کے ماہر غوط خور نعش کو تلاش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.