بارشوں کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب ہونیکی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی پیدوار متاثر ہوئی/ماہرین 

مسلسل بارشیں ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے وادی کے بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قلت ہونے کا امنکان

سرینگر29؍؍جون ؍  مسلسل بارشیں ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قلت پیدا ہونے سے ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ شہر سرینگر کے اکثر و بیشتر بازاروں میں گلے سڑی اور خراب سبزیاں و پھل فروخت کیے جاتے ہیں۔دریں اثنا مسلسل بارشیں ہونے پرر ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں سے پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کنال ایکڑ اراضی زیر آب ہونے کے باعث اس سال پیدوار میں کمی آنے کا امکان ہے ۔ جے کے این ایس نمائندے کے مطابق شہر سرینگر کے بازاروں میں متعدداشیاء مہنگی اورغیر معیاری فروخت کی جارہی ہیں ، خریدار مرضی سے سبزیاں اور پھل چن کر نہیں لے سکتا ، نرخ نامے کے مطابق جو سبزیاں اور پھل فروخت کیے جاتے ہیں وہ گلے سڑے اور خراب ہوتے ہیں، آمدورفت کیلئے ٹرانسپورٹ کا کرایہ شامل کیا جائے تو اشیا مارکیٹ کے مقابلے میں کئی گنا مہنگی پڑتی ہیں، اسی لیے اب شہری عام مارکیٹ یا بڑے سٹورسے خریداری کو ترجیح دیتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں ریڈیوں پر فروخت کئے جانے والے فروٹ اور سبزیاں غیر معیاری ہونے کے باعث مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا امکان ہے۔ نمائندے کے مطابق متعلقہ محکمہ کی جانب سے گلی سڑی سبزیوں کو ضائع کرنے کے ضمن میں سرسری طورکارروائیاں عمل میں لا کر اخباروں میں بیانات جاری کرکے یہ دکھانے کی کوشش کی جار ہی ہے کہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری محکمہ صارفین کیلئے دن رات ایک کر رہا ہے تاہم ہمیں یہ بات کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی غیر سنجیدگی کے باعث شہر سرینگر کے صارفین آہستہ آہستہ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، غیر معیاری فروٹ اور سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کے بجائے اہلکار اپنے لئے شکم سیری کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔ دریں اثنا مسلسل بارشیں ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قلت پیدا ہونے سے ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔نسبتاًبہتر صورتحال والے علاقوں میں سپلائی ہونیوالی سبزیوں کی ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے جبکہ ضلع کے اکثر علاقوں میں مڈل مین اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے دو رو ز کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے باعث پھل اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔موجودہ صورتحال اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل کسان اور منڈیوں کے بیوپاری بھی پریشان ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کھیتوں میں کھڑا ہے جس سے پہلے ہی لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے اور پیدوار انتہائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ وادی کے اطراف واکناف میں پچھلے دو ماہ سے لگاتار بارشوں کے نتیجے میں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی کاشت کے علاوہ سبزیاں خراب ہونے کی وجہ سے سبزی فروش ملک کی مختلف ریاستوں سے سبزیاں لانے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.