پونچھ سیکٹر میں شدید گولہ باری 2بی ایس ایف اہلکار زخمی /بی ایس ایف

عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے گولہ باری کی جار ہی ہے

سرینگر29؍؍جون ؍  بین الاقوامی کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج کے درمیان رات بھر گولہ بھاری کا تبادلہ ، دو بی ایس ایف اہلکار شدید طورپر زخمی ناک حالت میں اسپتال منتقل ۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی رینجرس عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے سیز فائر معاہدے کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق کئی دنوں کی خاموشی کے بعد پاک بھارت افواج کے درمیان ایک دفعہ پھر گولہ بھاری کا تبادلہ ہوا۔ معلوم ہو ہے کہ پونچھ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بھارت کی چوکیوں کو ہلکے اور باری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق منصوبہ بند سازش کے تحت پاکستانی رینجرس بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیل رہے ہیں تاہم پاکستان کے منصوبوں کو ہر صورت میں ناکام بنایاجائے گا۔ ادھر پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ بارڈر سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی رینجرس سیز فائر معاہدے کی آڑ میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیل رہے ہیں تاہم سرحدوں پر فورسز اہلکار چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں اُس پار کشمیر میں رینجرس کی کئی چوکیاں تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر بی ایس ایف اہلکار کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔آئی جی بی ایس ایف کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بین الاقوامی کنٹرول لائن کے نزدیک رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

Comments are closed.