فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کا شدید طریقے سے زد کوپ کرنے کا ویڈیو سماجی وئب سائٹوں پر وائرل
اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ ویڈیو صحیح ہے یا پھر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے /دفاعی ترجمان
سرینگر29؍؍جون ؍ سوشل میڈیا پر جنوبی کشمیر میں فوج کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی ہڈی پسلی ایک کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی ، سماجی تنظیموں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کو ہراساں کرنے کیلئے ویڈیو ز کو سوشل میڈیا پر ڈالا جا رہا ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ آیا ویڈیو صحیح ہے یا پھر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق عید الفطر کے روز سماجی وئب سائٹوں فیس بک اور واٹس اپ پر فوج کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی ہڈی پسلی ایک کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر میں عرفہ کے روز فوجی اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کو روک کر اُس کی تلاشی لی اس دوران نوجوان کے موبائیل فون میں معروف حزب کمانڈر برہان وانی کا فوٹو ملا جس کے ساتھ ہی فوجی اہلکار آگ بھگولہ ہو گئے اور نوجوان کو مویشیوں کی طرف زد کوپ کرنا شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان فوجی اہلکاروں سے منت سماجت کر رہا ہے کہ وہ روزہ دار ہے تاہم فوجی اہلکار اُس کی ایک نہیں سنتے اور مسلسل آدھے گھنٹے تک اُس کا زد کوپ کرتے رہے ۔ فوج کی جانب سے ویڈیو سماجی وئب سائٹوں پر ڈالنے کے بعد پوری وادی میں فوج کے تئیں سخت ناراضگی پائی جار ہی ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق کشمیریوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کرنے کیلئے فوجی اہلکار ہی از خودویڈیو سماجی وئب سائٹوں پر ڈال رہے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ آیا ویڈیو صحیح یا پھر فوجی کو بدنام کرنے کیلئے جعلی ویڈیو سماجی وئب سائٹوں پر اپ لوڈ کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوجی اہلکار ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔
Comments are closed.