کنی پورہ سرینگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع

ڈانگر پورہ پلوامہ میں پولیس وفورسز نے دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا، جنوبی کشمیر فوجی چھاونی میں تبدیل

سرینگر29؍؍جون ؍ کنی پورہ سرینگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت نے کنی پورہ ، آری باغ کے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جار ہے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ علاقہ میں کئی عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں ۔ ادھر ڈانگر پورہ پلوامہ میں پولیس وفورسز نے دو باردوی سرنگوں کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنایا ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عسکریت پسندوں نے فورسز کو نشانہ بنانے کی غرض سے شاہراہ پر پانچ کلو وزنی باردوی سرنگ کو نصب کیا تھا تاہم وقت رہتے فورسز نے ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے قصبے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جگہ جگہ پر فورسز نے اینٹی مائن گاڑیاں نصب کرکے بندشیں عائد کی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق شہر سرینگر کے کنی پورہ اور اس کے ملحقہ کئی علاقوں کو پولیس وفورسز نے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ علاقے میں کئی عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں تلاش کرنے کیلئے پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق بعد دوپہر فورسز کی بھاری جمعیت نے کنی پورہ اور آری باغ سرینگر کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پولیس وفورسز اہلکار وں نے کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ دفاعی ذرائع نے کنی پورہ سرینگر میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کنی پورہ سرینگر میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ شہر سرینگر میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کے بعد کئی علاقوں میں پولیس وفورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے جموں سرینگر شاہراہ کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کنی پورہ سرینگر میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا ڈانگر پورہ پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پولیس وفورسز نے شاہراہ کے نزدیک دو بارودی سرنگوں کو پایا اور اس سلسلے میں فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق بم ڈسپوزل اسکارڈ کی انتھک کوشش کے بعد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس وفورسز گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے بارودی سرنگوں کو نصب کیا گیا تھا تاہم فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی نے وقت رہتے بارودی سرنگوں کا پتہ لگایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈانگر پورہ پلوامہ میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ میں پولیس وفورسز کو متحرک کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پلوامہ کے کاکہ پورہ ، ڈانگر پورہ ، پنگلنہ ، مرن چوک اور دوسرے علاقوں میں پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے پلوامہ قصبہ میں پولیس وفورسز کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن بھی شروع کیا گیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔

Comments are closed.