لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کا سینٹرل جیل سرینگر سے عید پیغام۔۔۔
سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے سینٹرل جیل سرینگر سے بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں جموں کشمیر کے مظلوم لوگوں اور عالم اسلام کو عید الفطر کی خوشی کے موقع پر تہنیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں محبوس فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ’’ ہماری خواہش ہے کہ ہم حتمی خوشی منائیں کہ جب ہماری سرزمین اور ہمارے قیدی بھارتی تسلط سے آزاد ہو ں ‘‘۔یاسین ملک نے کہا کہ ہماری اپنے خالق حقیقی اللہ جلہ شانہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہمارے اوپر لوٹ کر آئے کہ جب ہماری ٹکڑوں میں بٹی ہوئی سرزمین جموں کشمیر متحد اور بھارتی تسلط سے آزاد ہو‘اور بحیثیت ایک قوم و ملت ہم سرخرو ہوجائیں۔شہداء کے لواحقین،ہزاروں مجروح و مضروب کشمیریوں،جیلوں میں مقید ہزاروں لوگوں اور بھارتی ظلم و جبر کا شکار دوسرے لوگوں کو عید پر تہنیت کا پیغام دیتے ہوئے محبوس فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ان شاء اللہ کامیابی نزدیک ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب مظلوم و مقہور کشمیری فتح و نصرت سے بہرہ مند ہوجائیں گے۔
Comments are closed.