عید الفطر کے روز اخبارات کی واجب الادا رقومات واگزار نہیں کی گئی ریاست کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ عید کے روز رقومات واگزار نہیں کی گئی /یونائٹیڈ فورم آف نیوز پیپرس
سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ انفارمیشن محکمہ کی جانب سے عید الفطر کے روز واجب الادا رقومات واگزار نہ کرنے پر یونائٹیڈ فارم آف نیوز پیپرس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے جب عید کے روز واجب الادا رقومات واگزار نہیں کی گئی ۔ جے کے این ایس کو موصولہ بیان میں ’’یونائٹیڈ فورم آف نیوز پیپرس ‘‘ کے صدر غلام حسن کلو نے بتایا کہ ریاست کی تاریخ میں ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے جب محکمہ اطلاعات نے اخبارات کی واجب الادا رقومات واگزار نہیں کی ۔ صدر کے مطابق سرکار نے ایک طرف ملازمین کی تنخواہ عید سے پہلے واگزارکی اگر چہ اخبارات سے وابستہ مدیران نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کی بھی نوٹس میں بھی معاملہ لایا تاہم اس کے باوجود بھی محکمہ اطلاعات نے واجب الادارقومات واگزار نہیں کی جس کی وجہ سے مدیران ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق محکمہ اطلاعات کنفیویژن کا شکار ہو گیا ہے اور نت نئے طریقے سے مدیران کو پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں انفارمیشن محکمہ کا قلمدان وزیرا علیٰ کے پاس ہوا کرتا تھا تاہم پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے انفارمیشن محکمہ کیلئے نئے وزیر کا انتخاب عمل میں لایا
Comments are closed.