پاک بھارت ثالثی، نئی دہلی نے اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کردی مسئلہ کشمیر بھارت پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے /بھارت
سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ بھارت کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھارت اور پاکستان کا دوطرفہ مسئلہ کوئی تیسرا فریق قبول نہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے بحران کشمیر کے حل کے بارے میں ثالثی کی تجویز پیش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔گوپال باگلے نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.