زخموں سے چور اہل وادی کو عید مبارک عوام خوشیوں کی سیاہ رات کی صبح کیلئے بے قرار/مرزا سجاد حسین
سرینگر// عید الفطر کے مبارک موقعہ پرراشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے ریاستی صدر مرزا سجاد حسین بیگ نے اہل اسلام بالخصوص وادی کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرایوں سے عید مبارک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دن ریاست میں امن و آشتی کا پیغام لیکر آئے گا۔مرزا سجاد حسین بیگ نے کہا کہ سالہا سال سے کشمیریوں کی جھولی میں غم و الم کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہے،جبکہ ان کی خوشیوں کی سیاہ رات کی صبح کیلئے وہ بے قرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشت و خون اور ظلم و ستم کے سائے میں جیسے والے لوگوں کیلئے عید ایک مسرت کا دن ہیں،اور ہم کو اس بات کی قوی امید ہے کہ یہ دن ایک بار پھر کشمیری عوام کے لال چہروں کو کھلکھلایے گا۔راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے ریاستی صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس نیک دن کی مناسبت سے حسب روایت ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے،جن کے خلاف سنگین کیس درج نہیں ہے،تاکہ وہ بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ مل کر عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس دن اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو شامل نہ کرنا بھولیں جو وقت اور حالات کے مارے ہیں،بلکہ صاحب ثروت لوگوں کو چاہے کہ وہ کھل کر انکی مدد کریں،تاکہ وہ بھی سماج کے دیگر لوگوں کے ساتھ ان خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔مرزا سجاد حسین نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں،مفلسوں اور ناداروں کے یتیموں کی مدد اور تعاون کیلئے سامنے آئے۔
Comments are closed.