عید الفطر کشمیر کے لوگوں کیلئے امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے/پولیس سربراہ
ڈی جی اور آئی جی کشمیر کی جانب سے وادی کے عوام کو عید مبارک
سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ریاست خاص کر وادی کشمیر کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید ریاست جموں وکشمیر کے عوام کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کی سوگات لے کر آئے ۔ جے کے این ایس کے مطابق پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید اور انسپکٹر جنرل آف کشمیر منیر خان نے ریاست خاص کر وادی کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ یہ عید ریاست جموں وکشمیر کے عوام کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لے کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر ، دوسروں کی مدد اور ہمت و استقلال کی تلقین کرتا ہے
Comments are closed.