تاریخی عید گاہ اور درگاہ حضر ت بل میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات /پولیس ذرائع

عید الفطر کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز متحرک

سرینگر؍25؍جون؍؍؍ عید الفطر کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو ٹالنے کیلئے انتظامیہ نے پولیس وفورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحرک رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالا جا سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاریخی عید گاہ ، درگاہ حضرت بل میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا جائے گا جبکہ پولیس وفورسز کو احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وہ سنگبازی کے دوران کم سے کم طاقت کا استعمال کریں۔ جے کے این ایس مطابق عید الفطر کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے انتظامیہ نے انتظامات کو آخری شکل دی ہے ۔ نمائندے کے مطابق مزاحمتی قیادت کی جانب سے عید نماز کے بعد احتجاج کرنے کے بعد پولیس وفورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ عید نماز کے بعد ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز کو اعلیٰ آفیسران نے احکامات صادر کئے ہیں کہ وہ متحرک رہے اور کسی بھی صورت میں مظاہرین پر گولیوں کا استعمال نہ کریں۔ پولیس ذرائع کے مطابق وادی کے اطراف واکناف میں عید الفطر کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے پولیس وفورسز کو متحرک کیا گیا ہے جبکہ عید گاہ سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز کو خصوصی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نماز عید کے بعد اسرائیلی جارحیت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے فورسز کو احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں مظاہرین پر گولیاں کا استعمال نہ کریں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے پولیس کے اضافی دستوں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں تاکہ امن وامان کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے

Comments are closed.