موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں ہی عید گاہ سرینگر میں نماز عید ادا کی جائے گی /میرو اعظ
عیدالفطر کی تقریب سعید دینی و ملی جذبہ کیساتھ منائی جارہی ہے،عید گاہ اورحضرت بل میں تاریخی اجتما عات منعقد ہونگے
سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ ماہ مبارک مکمل ہو نے کیساتھ ہی آج عید الفطر کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے۔اس سلسلے میں نماز عید کا سب سے بڑا اور تاریخی اجتماع سرینگر کے عید گاہ میں ہوگا جہاں حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ مولوی عمر فاروق لاکھوں لوگوں سے خطاب کریں گے۔میر واعظ مولوی عمرفاروق کے مطابق موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں عید گاہ سرینگر میں نما عید اد کی جائے گی۔ حریت کانفرنس کے چیئر مین مولوی عمر فاروق ٹھیک9 بجے فلسفہ عید اور رمضان کے فضائل پر روشنی ڈالیں گے،اس سلسلے میں عید گاہ سرینگر کی صفائی کی گئی ہے اور اس تاریخی عید گاہ کو خوب سجایا اور سنوارا گیا ہے جبکہ آثار شریف حضرت بل میں نماز عید 10بجکر 30منٹ پر ادا کی جائیگی ۔ درگاہ حضرتبل میں بھی نماز عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کیساتھ ادا کی جائیگی جہاں لاکھوں فرزندان توحید ماہ صیام مکمل ہونے کے بعد رب کائنات کے سامنے سربسجود ہونگے۔اسکے علاوہ وادی بھر کے تمام ضلعی ،تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔ادھر جموں شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کے علاوہ راجوری ، پونچھ ، ڈوڈہ ، بھدرواہ، کشتواڑ،بانہال اور دیگر علاقوں میں بھی نماز عیدکے بڑے بڑے اجتماعات ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں عید گاہوں، مساجدوخانقاہوں کو پوری طرح صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ خوب سجایا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق عید کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی پاکستان کی مرکزی روحت ہلال کمیٹی ،جامع مسجد نئی دہلی کے امام اور دیگر علمائے دین کی طرف سے باضابطہ طور یہ ا علان کیا گیا ہے کہ بر صغیر ہندوپاک میں آج یعنی26جون کو عید الفطر کی تقریب سعید منائی جائے گی ۔ریاست جموں وکشمیر کے آرپار نمازعید کے روح پر ؤر اور عظیم الشان اجتماعات کا انعقار ہو رہاہے ۔تاریخی عیدگاہ سرینگر میں نمار عید کا ایک بہت بڑا اجتماع ہو گا جس میں کم و بیش 2لاکھ فرزندان توحید کی شرکت کاامکان ہے حریت کانفرنس(ع) کے چیئر مین میر واعظ مولوی عمر فاروق لاکھوں لوگوں سے خطاب کرینگے اس موقعہ پر دیگر کئی علیحدگی پسند لیڈران بھی عوام سے خطاب کرینگے۔ ادھر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں بھی نماز عید کا بہت بڑا اجتماع ہوگا جس میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں درگاہ حضرت بل کو سجایا اور سنوارا گیا ہے جہاں تقریباً1 لاکھ کے قریب لوگ نماز عید ادا کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نمازعید ٹھیک دس بجکر 30منٹ پر ادا کی جائے گی ۔ ادھر وادی کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل صدر مقامات کے علاوہ جموں شہر،ڈوڈہ ،ہندوارہ ،کشتواڑ ،بانہال ، رامبن،راجوری ، پونچھ ،اور کرگل میں بھی عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد ہو گا جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے ۔نماز عید اجتماعات کے وقت رقت آمیزمناظر بھی دیکھے جائیں گے کیونکہ ہر عید گاہ ،مسجداور خانقاہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں معذور،بے سہارا ،یتیم بچے ،بیوہ خواتین بھیک مانگ رہے ہو نگے ۔کاش کہ ہم سب نے اپنی بساط کے مطابق وقت پر محتاجوں ومسکینوں کی امداد واعانت کی ہوتی تو شاید یہ سب لوگ بالخصوص یتیم بچے ہمارے شانہ بشانہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو تے ۔درگاہ حضرت بل کو سجایا سنوارا گیا ہے جبکہ عید گاہ کی صفائی بھی کر دی گئی ہے ۔وادی کے دوسرے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی عید جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے ۔مساجد و خانقاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور فرزندان توحید نے سربسجود ہو کر بارہ گاہ الٰہی کا شکر ادا کیا جائیگا ۔عالم انسانیت امن ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیگی ۔وادی کے تمام ضلعی و تحصیل صدر مقامات کے علاوہ جموں شہر ڈوڑہ کشتواڑ ،بانہال،رام بن،راجوری ،پونچھ ،کرگل میں بھی عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد ہو گا ۔جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے۔نماز عید اجتماعات کے وقت وقت آمیز مناظر بھی دیکھے جائیں گے ۔
Comments are closed.