’’گلمرگ میں قیامت صغریٰ بپا ‘‘ تیز آندھی چلنے کے بعد گنڈولہ نیچے گر آیادہلی سے تعلق رکھنے والے 4سیاح اور مقامی گائیڈ موقعے پر ہی ہلاک

گنڈولہ پر درخت گر آنے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے /ڈائریکٹر ٹورازم

سرینگر؍25؍جون؍ ؍؍ شہر ہ آفاق گلمرگ میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب تیز آندھی چلنے کے نتیجے میں بھاری برکم درخت گنڈولہ پر گر آیا جس کے نتیجے میں دہلی سے تعلق رکھنے والے چار سیاح اور مقامی گائیڈ ہلاک ہوا۔گلمرگ میں چار سیاحوں کی موت واقع ہونے کے ساتھ ہی سیاحتی مقام پر افرا تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ زخمیوں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھتے گئے۔ ڈائریکٹر ٹورازم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تیز آندھی چلنے سے گلمرگ گنڈولہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق دہلی سے آئے ہوئے سیاحوں پر اُس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب گلمرگ میں سیر و تفریح کے دوران تیز آندھی چلی اس دوران گنڈولہ پر بھاری برکم درخت گرآیا جس کے نتیجے میں گنڈولہ میں سوار چار سیاح اور مقامی گائیڈ نیچے گر آئے اور موقعے پر ہی اُن کی موت واقع ہوئی اگر چہ سیاحوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چار سیاحوں اور مقامی گائیڈ کو مردہ قرار دیا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت جیانت اندرساکر ولد نامدیو ساکنہ شالیمار کواٹر س باغ دہلی ، منیشا اندرسرکر زوجہ جیانت ساکنہ شالیمار باغ دہلی ، انگا جیانتدختر جاینات اندرسکر اور جانیو ی کے بطور ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک مقامی گائیڈ جس کی شناخت مختیار احمد گنائی ولد علی محمد ساکنہ بابا ریشی کے بطور ہوئی ہے۔نمائندے کے مطابق گلمرگ میں چار سیاحوں سمیت پانچ افراد کی موت واقع ہونے کی خبر پھیلتے ہی محکمہ سیاحت نیند سے جاگ گیا اور فوری طورپر آفیسران گلمرگ پہنچ گئے ۔ ڈائریکٹر ٹورازم محمود احمد نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ سہ پہر کے بعد گلمرگ میں تیز آندھی چلی اس دوران گنڈولہ کی کیبل پر بھاری برکم درخت گر آیا جس کے نتیجے میں گنڈولہ میں سوار پانچ افراد نیچے گر آئے اور پتھروں کے ساتھ ٹکرانے کے باعث اُن کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔

Comments are closed.