یاسین ملک کوملک کے خلاف بغاوت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

مزاحمتی قیادت کے خلاف سرکار نے کریک ڈاؤن کرنے کامن بنا لیا

سرینگر /24 جون/اے پی آئی/      عید الفطر کے موقعے پر امن و امان کو قا ئم رکھنے ،سر کاری اور پر ا ئیوٹ املاک کو نقصان سے بچانے کیلئے انتظا میہ نے مزا حمتی قیادت کے خلا ف کر یک ڈا وئن بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا من بنا لیا ہے اور ابتدائی طور پر لبر یشن فرنٹ کے چیئرمین کو پولیس کی بھاری جمعیت نے چھا پے کے دوران ملک کے خلاف بغا وت کرنے ،لوگوں کو ملک دشمن سر گر میاں انجام دینے کیلئے اکھسا نے اور پاکستان میں مقیم جما عت دعو یٰ کے سر براہ کے ساتھ قر یبی رابطہ رکھنے اور حوالہ کے ذریعے رقومات حاصل کرنے کے الزام میں گر فتار کر کے نا معلوم جگہ پرپہنچا دیا ۔ اے پی آ ئی کو اس ضمن میں ذرائع سے جو تفصیلات موصول ہوئی ہیں ان کے مطا بق ریاستی حکومت کو اس بات کا خد شہ ہو گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پھر سے 2016کی طرح مزا حمتی قیادت عوامی ایجی ٹیشن چھیڑنے کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے، خد شات پیدا ہونے کے بعد سر کار نے ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن و امان کو قا ئم ودا ئم رکھنے، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لوگوں کو مصا ئب و مشکلات کی دلدل میں پھسنے سے دور رکھنے کیلئے مزا حمتی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کر یک ڈا وئن کرنے کا فیصلہ کیا ہیں ۔ذرا ئع کے مطا بق رواں سال کی عید الفطر کے موقعے پر اگر چہ سر کار نے سنگبازی کرنے ،سر کاری و پر ا ئیوٹ املاک کو نقصان پہچانے ،غیر قا نونی سر گر میاں انجام دینے کے الزام میں گر فتار کئے گئے سیاسی کار کنوں اورنو جوانوںکو رہا کر نے کا فیصلہ کیا تھا تا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن کو بحال کرنے اور لوگوں میںاعتماد پیدا کرنے کی بنیاد رکھی جا سکے تا ہم سر کار کو جانکاری ملی کہ پاکستان کی ائمہ پر مزا حمتی قیادت ریاست خاص کر وادی کشمیر میں پھر سے حالات کو در ہم بر ہم کر کے خون خرابہ کرنے ،عدم استحکام پھیلانے کے منصو بے کو آخری شکل دینا چا ہتے ہے تا ہم سر کار نے مزا حمتی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کر یک ڈا ون کر کے ان کی گر فتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق سر کار ایک درجن سے زیادہ مزا حمتی قیادت کو غیر معینہ عرصے کے لئے گر فتار کر کے ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں ملک کے مختلف جیلوں کو بھی منتقل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کر رہی ہیں ۔ذرائع کے مطا بق ابتدائی طوور پر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین یا سین ملک کو علمدار کشمیر شیخ نورالدین نورانیؒ کی در گاہ پر ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے ملک کے خلا ف بغا وت کرنے ،لوگوں کو غیر قا نونی سر گر میوں کیلئے اکھسا نے، امن و امان میں رخنہ ڈا لنے، سر کار ی و پرا ئیوٹ املاک کو نقصان پہنچا نے کی تقر یر کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے نا معلوم جگہ پر پہنچا دیا گیا ۔

Comments are closed.