موسلادھاربارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نشیبی علاقے پانی پانی
سرینگر::وادی کشمیر میں منگلوار کی صبح بادل برس پڑے جبکہ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا .گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی اور لو کا زور ٹوٹ گیا .
شمال وجنوب میں جہاں موسلا دھار بارشوں کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ،تاہم ناقص ڈرنیج سسٹم نے ایک مرتبہ پھر انتظامیہ کے دعوئوں کی پول کھول دی .
منگلوار کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ،.وادی بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شہر سرینگر میں تیز بارش ہوئی جس سے شہر خاص اور سیول لائنزکے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ گلی گوچے اور سڑکیں زیر آب آنے سے لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسکول جانے میں بچوں کو بھی مسائل کا سامنا رہا .
سڑکوں اور بازوں میں پانی جمع ہونے سے کئی بازار بند رہے جبکہ سرینگر میونسپل کارپشین نے کئی مقامات پر پانی کی نکاسی کےلئے موبائیل پمپ نصب کئے .
وادی کشمیر میں گزشتہ 10 روز سے گرمی کی شدت میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا تھا جبکہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا تھا .کئی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے تحت بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی .
اس دوران محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ موسم کی بعد دوپہر بہتری آنے کی امید ہے ،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جموں وکشمیر کے چند ایک مقامات پر مزید بارشیں ہونگی.
Comments are closed.