رمضان کے صدقے ریاست میں امن اورخوشی ضرور لوٹ کر آئے گی ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد / راج ناتھ سنگھ
سرینگر /24 جون/ رمضا ن ا لمبارک کے مقدس ایام اور عیدا لفطر کے صدقے ریاست میں امن ،خوشحالی، بھائی چارے اوراخوت لوٹ آنے کا یقین ظا ہر کرتے ہوئے مر کزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نا امید نہیں ہوں اور مجھے یقین ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر میں امن ضرور لوٹ آئے گا۔ خوشحالی، ترقی اوراخوت کی صدیوں پرانی روایتیں قا ئم ودائم رہے گی ۔اے پی آئی کے مطا بق ریاست جموں وکشمیرکے لوگوں کو دل کی گہرا ئیوں سے رمضان المبارک اور عید الفطر کی مبا رکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے یقین ہیے کہ رمضان المبارک کے مقدس اور با بر کت ایام کے پیش نظر ریاست جموں وکشمیر میں نہ صرف امن لوٹ آئے گا بلکہ ریاست کی جو صدیوں پرانی اخوت ،برادری، محبت و احصار کی جو روا یتیں بنی ہے وہ قا ئم رہے گی۔ ویڈ یوں پیغام کے ذر یعے ریاست جموںو کشمیر کے لوگوں کو مبا رک باد پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ریاست کے امن وخوشحالی اور ترقی کے حوالے سے ما یوس نہیں ہوا ہوں بلکہ ا مید کرتا ہوں کہ رحمت ،فضیلت ،با بر کت کامہینہ جو ہم سے رخصت ہو رہا ہے اس کے صدقے ریاست جموں کشمیر میں امن ،ترقی اور خوشحالی ضرور لوٹ آئے گی اور ریاست میں جو صدیوں پرانی روایتیں موجود ہیں وہ قائم رہے گی۔وزیر داخلہ نے ویڈیوں پیغام کے ذریعے کہا کہ میں ریاست جموںو کشمیر کے لوگوں کو دل کی اٹھا گہرا ئیوں کے ساتھ عید کی مبا رکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوکہ یہ عید الفطر ریاست کے لوگوں کے لئے باعث رحمت ثا بت ہو
Comments are closed.