یکم جولائی تک جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوا ،حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ریاست کو 10ہزار کروڑ کے مالی خسارے سے دوچار نہیں کر سکتے /ڈاکٹر نرمل سنگھ

سرینگر /24 جون ریا ست کو10ہزار کروڑ روپے کے نقصان سے دو چار نہ کرنے کا عند یہ دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے نا ئب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یکم جو لا ئی تک جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا تو بی جے پی کو سر کار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور حکومت سے علیحدہ ہونے میں ایک منٹ بھی ضا ئع نہیں کیا جائے گا ۔ اے پی آئی کے مطا بق ریاست میں جی ایس ٹی لاگو کرنا مخلوت حکومت کیلئے گلے کی ہڈی ثا بت ہو رہی ہے، مخلوت حکومت کی ایک اکائی جی ایس ٹی کو من و عن لاگو کرنے کی حما یت کر رہی ہے جبکہ ایک اکائی جی ایس ٹی کے کئی اہم نکات میں تبد یلی لا کر جی ایس ٹی کو لا گو کرنے کے حق میں ہے ۔ اس پالیسی نے مخلوت حکومت کے مستقبل پر بھی سوا لیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے نا ئب وزیر اعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے ذرا ئع ابلاغ کے ساتھ گفتتگو کرتے ہوئے عند یہ دیا کہ اگر یکم جو لائی تک جی ایس ٹی ریاست جموں کشمیر میں لاگو نہیں ہوا تو بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں رہنے کی کوئی جواززیت باقی نہیں رہتی۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو جی ایس ٹی لاگو نہ کرنے سے سالانہ 10ہزارروپے کے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی بھارتیہ جنتا پارٹی اجازت نہیں دے گی۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی ریاست کو تر قی کی منزلوں پر لے جانے میں اپنا رول ادا کر رہی ہے اور ریاست کو اقتصادی بد حالی کے دلدل میں دھکیلنے کی کارر وائیوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کرے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے جی ایس ٹی لاگو کرنے کے سلسلے میں تاجروں ،مین سٹریم پارٹیوں اور مزاحمتی قیادت کے خد شات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی لاگو کرنے سے آئین ہند میں مو جود 370پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں اور اس سلسلے میں تا جروں ،حز ب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں اور مزا حمتی قیادت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیانات اور حدشات صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہیں اور ر یاست کو اقتصادی طوور پر تبا ہی اور بر بادی کے دلدل میں دھکیلنے کے منصوبوں کو آخری شکل دینا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے سوالیہ انداز میں پو چھا کہ جب یو پی اے کی حکومت نے جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کا منصوبہ بنایا اور ریاست کے وزیر خزا نہ عبد الر حیم راتھر کو جی ایس ٹی لاگو کرنے کی جائزہ کمیٹی کا چیئر مین بھی بنا دیا گیا تو اس وقت کانگریس اور نیشنل کانفرس کی مخلوت حکومت نے ان خد شات کا اظہارکیوں نہیںکیا جن کا اب وہ رونا رو رہی ہیں ۔

Comments are closed.