ڈی ایس پی کی ہلاکت میں 12افراد کی نشاندہی ،5گرفتار ایس پی نارتھ تبدیل ،ایڈیشنل ٹریفک سٹی کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

سرینگر /24 جون// ایس پی نارتھ کو لاپرواہی اور غیر سنجیدگی اختیار کرنے پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے تبدیل کر کے پولیس ہیڈ کواٹر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی ایس پی ٹریفک کو اضافی ذمہ داری تا حکم ثانی سونپ دی گئی ۔ اے پی آئی کے مطابق ڈی ایس پی محمد ایوب پنڈت کی ہلاکت میں 12افراد کے ملوث ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملوث افرادکو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائیگا ،ہلاکت کے اس بھیانک واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات اپنے آخری مرحلے پر ہے اور تحقیقات کو کسی بھی حال میں متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ جو کوئی بھی ملوث ہو گا اس کے ساتھ رعایت نہیں بھرتی جائیگی ۔ ادھر ایس پی نارتھ سجاد خالق کوتبدیل کر کے پولیس ہیڈ کواٹر کے ساتھ منسلک کر دیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی سجاد احمد شاہ کو تاحکم ثانی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔

Comments are closed.