مالی بے ضابطگیاں انجام دینے والے وزیر داخلہ کوسیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہیے سیاست میں رہنے سے مزید عیبوں پر سے پردہ اٹھے گا /سدھرامنیم سوامی

سرینگر /24 جون/ مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں انجام دینے والے ملک کے وزیر داخلہ کو فوری طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ کو مشورہ دیا کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے وہ سیاست سے علیحدہ ہو جائے بصورت دیگر اس کی شبہ مزید بگڑ سکتی ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سدھرامنیم سوامی نے وزیر داخلہ پر ایٹم بم گراتے ہوئے ا س بات کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مالی بے ضابطگیوں کے اسکینڈل میں ملوث ہیں اور مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں انجام دینے والے ملک کے وزیر اعظم کو سیاست سے فوری طور پر کنارہ کشی اختیار کرنی چاہیے ۔ بی جے پی کے متنازعہ لیڈر نے کہا کہ وزیرداخلہ کے سیاست میں رہنے سے کئی اور باتوں سے پردہ اٹھ جائیگا جس کی وجہ سے اس کی شبہ مزید بگڑے گی ۔لہٰذا انہیں مفت مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ سیاست سے بے دخل ہو جائے ۔سدھرا منیم سوامی نے مزید کہا کہ کرپشن ،مالی بے ضابطگیوں نے وزیر داخلہ کو اس طرح سے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کہ اب وہ کسی کام کیلئے موزون نہیں ۔

Comments are closed.