حدمتارکہ پر بھارت پاکستان فوج کے مابین بنددقوں کی گن گرج پھر شروع

کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید گولہ بھاری

سرینگر /24 جون// کئی دنوںکی خاموشی کے بعد بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے پھر کھل گئے اور عید الفطر کی آمد سے پہلے ہی حدمتارکہ کے آر پار رہنے والے لوگوں میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزی کی وجہ سے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ دفاعی ترجمان نے پاکستانی رینجرس پر مسلسل ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ بھاری کرنے کا الزام لگایا۔ اے پی آئی کے مطابق کئی دنوںکی خاموشی کے بعد حدمتارکہ پر اس وقت امن درہم برہم ہوا اور پونچھ سیکٹر میں حدمتارکہ کے آر پار رہنے والے لو گ بری طرح سے متاثر ہوئے جب بھارت پاکستان فوج کے مابین ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے دن کے گیارہ بجکر تیس منٹ سے سہ پہر دو بجکر دس منٹ تک گولہ بھاری کا تبادلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے صبح گیارہ بجکر تیس منٹ سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے مسلسل گولہ بھاری جاری رکھی جو دنکے دو بجکر دس منٹ تک مسلسل ہوتی رہی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم جانی و مالی نقصان کے بارے میںفوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments are closed.