عید فطر پر پیروان ولایت کا امت مسلمہ کو مبارکباد

 مسلم دنیا کے موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھ کر عید سادگی سے منائیں ۔مولانا قمی
سرینگر
پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سرپرست اعلٰی مولانا سبط محمد شبیر قمی صدر مولانا شبیر احمد صوفی اور سیکریٹری جنرل آغا سید یعسوب الموسوی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں امت مسلمہ کو عید سعید فطر کے پرمسرت موقعہ پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک بیان میں پیروان کے سربراہ مولانا قمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا برکت والا مہینہ ہم سے رخصت ہوگیا ہے اور اللہ تبارک و تعالٰی ہمارے ٹوٹے پھوٹے روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے گا مولانا نے اس موقعہ پر تمام امت اسلامیہ کی خدمت میں تہہ دل سے مبارک باد پیش کی ہے مولانا نے تمام امت مسلمہ بالخصوص وادی کے عوام کو دنیائے اسلام کی موجودہ صورتحال خصوصاً کشمیریوں کی حالت زار کو مد نظر رکھ ہوئے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے مولانا نے یوم القدس کے موقعہ پر پارا چنار پاکستان میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کرنے والوں کو دہشتگردانہ حملہ کرکے ان کو ابدی نیند سلانے کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے دہشتگردی کی اس بدترین کاروائی کو اسلام مخالف کاروائی قرار دیتے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائی انجام دینے سے صاف واضع ہوگیا کہ دہشتگرد اسلام کے لباس میں اسرائیل اور دیگر سامراجی استکباری طاقتوں کے اشاروں پر چل کر ان کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا نام نہاد دہشتگرد گروہوں کو اسرائیل و دیگر سامراجی طاقتوں نے محض دھوکہ دہی کے لئے اسلامی نام رکھے ہیں ورنہ ایسے افراد ڈالروں میں خرید چکے ہیں اور یہ اپنے آقا سامراجیت کی ترویج کے خاطر بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کا خون ناحق بہارہے ہیں مولانا نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ ابھی تک عالم اسلام دہشتگردوں کے اتنے گھناؤنے جرائم دیکھ کر بھی غفلت کی نیند سے ہوشیار نہیں ہورہے ہیں بلکہ اس کے برعکس دہشتگردوں کے بارے میں کچھ سادہ لوح مفتی اور علماء اور عوام ابھی بھی شش و پنج میں مبتلا ہے مولانا قمی نے کہا اس سے بڑھ کر دہشتگردوں کے اسلام مخالف ہونے کی کیا دلیل ہوسکتی ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے احتجاج کرنے والوں کا خون ناحق بہایا جائے ۔مولانا نے امت اسلامیہ کے زمہ داران خاص طور پر مفتی حضرات علمائے کرام اور دانشور حضرات سے پر زور استدعا کی کہ وہ جلد از جلد ایسے افراد کو عالم اسلام کے سامنے بے نقاب کرے جو پارا چنار جیسے دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں۔ مولانا قمی نے شہید ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے درایں اثنا صدر پیروان ولایت مولانا صوفی نے بھی پارا چنار دہشتگردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

Comments are closed.