5ماہ کے دوران دراندازی کرتے ہوئے 40جنگجوؤں کو مارا گیا /بی ایس ایف سربراہ

حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی شرارتیں تھمنے کا نام نہیں لیتی

سرینگر /23 جون/ حد متارکہ پر پاکستان کو سخت جواب دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہمسایہ ملک اپنی شرارتوں سے باز نہیں آرہا ہے اور اب سبق سکھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،بھارت جارحیت نہیں چاہتا ہے بلکہ سرحدو ں پر امن اور شانتی کا خواہاں ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق حد متارکہ پر بھارت پاکستان فو ج کے مابین جھڑپ میں 2فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس کے ڈائریکٹر جنرل درمیندھرپارک نے کہا کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر پاکستان کی شرارتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو قرارہ جواب دیا جائے ۔ بی ایس ایف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان رینجرس کی جانب سے رواں برس کے دوران ریکارڈ توڑ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات انجا دئیے گئے اور پاکستانی رینجرس کی ان شرارتوں کا اگرچہ معقول جواب دیا گیاہے تاہم اب پاکستان کو سبق سکھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔ بی ایس ایف کے سربراہ نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر امن اور شانتی کامتمنی ہے لیکن پاکستان سرحدوں پر آرام سے رہنے کا عادی نہیں ہے بلکہ باربار اشتعال انگیز کارروائی انجام دے کر بھارت کو جوابی کارروائیاں جاری رکھنے پر مجبور کر رہا ہے ۔بی ایس ایف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی فوج کی بھر پور کوشش ہے کہ موسم گرما کے دوران عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلا جائے تاہم حدمتارکہ اور بین الاقوام کنٹرول لائن پر تعینات سرحدی حفاظتی فورس عسکریت پسندوں کی دراندازی کو ناکام بنانے کا تہہ کئے ہوئے ہیں اور رواں برس کے 5ماہ کے دوران دراندازی کرتے ہوئے 40کے قریب عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے ۔

Comments are closed.