ہانجی ویرہ پائین میں کشمیر اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی ریلی علماء نے رمضان المبارک اور جمعتہ الوداع کا فلسفہ دہرایا

سرینگر /23 جون/ جمعتہ الوداع کے موقعے پر فلسطینیوںکیساتھ یکجہتی کرنے اور یوم قدوس منانے کے سلسلے میں ہانجی ویرہ پٹن میں ریلی کااہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے فلسطینیوں و کشمیریوں کے آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر علماء نے جمعتہ الواع اوررمضان المبارک کی فضیلیت پر روشنی ڈالی ۔اے پی آئی کو ارسال کئے گئے بیان کے مطابق حسب روایت امسال بھی جامع مسجد شریف مسلم بن عقیل ہانجی ویرہ پائین کے زیر اہتمام ’’یوم القدس ریلی کی عظیم الشان ریلی منعقد کی گئی،جمعۃ الوداع اور یوم القدس کی مناسبت پر  نماز جمعہ کے فوراً بعد جامع مسجد شریف ہانجی ویرہ میں عظیم الشان قدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یوم القدس کی اس ریلی کی قیادت حسب سابق مولانا غلام حسین جعفری صاحب اور مولانا مقبول جعفری صاحب نے فرمائی۔قدس ریلی میں مظلومین جہان مع فلسطین و کشمیر کی حمایت میں نعرے بلند کئے گئے۔ قدس ریلی میں بڑے تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی۔ریلی سرینگر بار مولہ نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے ریشی محلہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران مولانا غلام حسن جعفری اور مولانا مقبول حسین نے فلسطین ، بیت المقدس، غزہ اور اسرائیلی مظالم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اسلامی کے نتیجے میں ہی فلسطین اور قبلہ اول آزاد ہوگا، انہوں نے عالم اسلام کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ آپسی جزوی اختلافات اکو بالائے طاق رکھ کر فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے تگ دو کریں۔ جامع مسجد شریف مسلم بن عقیل کے انتظامیہ نے ریلی میں شریک مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انتظامیہ نے کہا کہ تمام  مسلمانوں نے بلا تفریق مسلک و مشرب یوم القدس کی ریلی میں شرکت کی جو خوش آئند بات ہے۔یوں امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردباد، استعماری جہانی مردہ باد استکبار جہانی مردہ باد کے ساتھ ہانجی ویرہ پٹن میں یوم القدس ریلی اپنے اختتام کو پہونچی۔

Comments are closed.