ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملوث افراد کو جہنم برد کیا جائے /عمر عبداللہ
ریاست کے حالات اس قدر ابتر کہ پولیس بھی محفوظ نہیں /راہول گاندھی
سرینگر /23 جون// پولیس افسر کی ہلاکت پر کانگریس کے نائب صدر نے پی ڈی پی بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ وہ ہر محا ذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے اور اب ریاست میں ہتھیار بند پولیس اہلکاروں کے تحفظ کی بھی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے ، ادھر نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر نے ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملوث گنہگاروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے اور اس کارروائی نے مزید پریشانیوں میں جنم دیا ہے ۔ اے پی آئی کے مطابق جامع مسجد سرینگر میں ڈی ایس پی کی ہلاکت کو افسوسناک واقع قرار دیتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے اور وزیر اعلیٰ کی گرفت اس قدر ڈھیلی پڑ گئی ہے کہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں کی جانیں چلی جا رہی ہیں ۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے اور اسے چاہیے کہ وہ حکومت کی باگ دوڈ چھوڑ دے اور ریاست میں نئے انتخاب کرانے کیلئے راہ ہموار کرے تاکہ ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم کیا جاسکے ۔ ادھر نیشن کانفرنس کے کارگزار صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جامع مسجد سرینگر کے باہر پیش آئے واقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملو ث گنہگاروں کو جہنم برد کیا جا نا چاہیے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے ڈی ایس پی کی ہلاکت کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعا ت رونما ہونے سے نئے نئے مشکلات پیدا ہو رہے ہیں جن پر سرکار قابوپانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے ۔ کار گزار صدر نے ڈی ایس پی کی ہلاکت میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ڈی ایس پی ہلاکت کے سلسلے میں حقائق منظر عام پر لانے چاہیے ۔
Comments are closed.