جونیئر انجینئر کی نعش 48دنوں کے بعد دریائے جہلم سے برآمد

نصراللہ پورہ بڈگام میں 11سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد گاڑی نذر آتش

سرینگر /23 جون/ نصراللہ پورہ بڈگام میں اسوقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب دیہی ترقی محکمہ کی ایک گاڑی نے ٹکر مار کر11سالہ لڑکی ابدی نیند سلا دیا اور مشتعل ہجوم نے گاڑی کو موقعے پر ہی نذر آتش کر کے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،ادھر 48دنوں کے بعد دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والی جونیئر انجینئر کی نعش پاری بل حاجن سے برآمدجبکہ بیتاب ویلی پہلگا م میں 30سالہ نوجوا ن کی غیر شناخت شدہ نعش برآمد ۔ اے پی آئی کے مطابق نصراللہ پورہ بڈگام کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دیہی ترقی محکمہ کی ایک تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتی 11سالہ سیرت جاں دختر عبدالحمید ریشی کو ٹکرمار کر موقعے پر ہی ابدی نیند سلا دیا ، 11سالہ لڑکی کی ہلاکت کی خبر علاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ،بڑی تعداد میں نوجوان مشتعل ہوئے اور انہوں نے دیہی ترقی محکمہ کی گاڑی کونذر آتش کر دیا ،صورتحال اس وقت سنگین ہوئے جب مشتعل لوگوں نے فائیر اینڈ ایمر جنسی عملے کو بھی آگ بجھانے کی اجازت نہیں دی ۔ پولیس نے 11سالہ لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیس درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر 48دنوں کے طویل عرصے کے بعد 7مئی 2017کو فلڈ کنٹرول ارگیشن ڈویژن گاندربل میں تعینات جونیئر انجینئر مدثرہ عزیز کی نعش حاجن پاری بل کے علاقے سے برآمدکی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق حاجن پاری بل کے علاقے میں لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک نعش تیرتی ہوئی پائی اور اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا ،پولیس پارٹی جائے موقعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی شناخت 48دن پہلے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والی مدثرہ عزیز کے بطور کر لی ۔ ادھر بیتاب ویلی پہلگام میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے 30سالہ غیر شناخت شدہ نوجوان کی نعش پائی اور اس سلسلے میں پہلگام پولیس کو آگاہ کیا ۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ اس نعش کے بارے میں کوئی جانکاری رکھتے ہیں تو ان فون نمبرات9596777643یا01932222870یا کنٹرول رو م کے 100پر رابطہ قائم کریں ۔

Comments are closed.