کشمیر قدرت کی تخلیق ،اسے بار بار دیکھنے کو جی کرتا ہے یہاں کے لوگ نرالے ،مہمان نوازی میںانکا کوئی ثانی نہیں
سرینگر /22 جون/ کشمیر کو دنیا کی جنت قراردیتے ہوئے بالی ووڈ کے اداکار نے کہا کہ ایک بار زندگی میں انسان کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے ،یہاں کے قدرتی مناظر ،سیاحتی مقامات ،دلفریب جگہیں انسانوں کیلئے دلچسپی کا مرکز ہیں اور یہاں کے لوگو نرالے ۔ اے پی آئی کے مطابق’’ اییارے ‘‘فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ کے 48سالہ اداکار منوج باجپائی بھی کشمیر کی خوبصورتی بیان کرنے سے نہیں رہے ،کشمیر کو دنیا کی جنت اور لوگوں کیلئے دلچسپی کا مرکزقرار دیتے ہوئے ادا کار نے کہا کہ اس سرزمین کا ایک ایک انچ دیکھنے کے قابل ہیں ،یہاں کے جھرنے ، آبشار ،دلفریب جگہیں ،صحت افزاء مقامات انسانوں کیلئے دلچسپی کا مرکز بنتے ہیں ۔ اداکار نے کہاکہ ٹیم کے ہمراہ بہت اچھا وقت گذاراتاہم قدرت کے اس نظارے کو دیکھنے کیلئے اور وقت نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علمی کے زمانے میں جن جگہوں کو دیکھا تھا انہیں دوبارہ دیکھنے کی تمنا ہے اس لئے فہرست کے ساتھ دوبارہ کشمیر آؤں گا اور اسے جی بھر کے دیکھو گا ۔ بالی ووڈ کے اداکار نے کہا کہ یہاں کے لوگ نرالے ہیں اور مہمان نوازی کے بارے میں کوئی انکا کوئی ثانی نہیں ۔
Comments are closed.