جی ایس ٹی لاگو نہ کر انے میں کئی عناصر گندی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے ملک عظیم ہے اقتدار نہیں /ستپا ل شرما

سرینگر /22 جون// جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کے سلسلے میں تینوں صوبوں میں یکسانیت قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ ریاست کے لوگو ںکو جی ایس ٹی لاگو کرنے میں دور اندیشی اور سمجھداری سے کام لینا ہو گا ،صوبوں میں اختلافات پیدا کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانا ہو گا ،ریاستی حکومت جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کے سلسلے میں جلد از جلد اقدامات ا ٹھا ئے تاکہ آنے والے دنوںکے دوران ریاست کو مشکلوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اے پی آئی کے مطابق ایک نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویوں کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور ممبر اسمبلی ستپال شرما نے کہا کہ جی ایس ٹی لاگو کرنے کے سلسلے میں طوالت ریاست کے مفادات کے منافی ہے ۔ انہوںنے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ جی ایس ٹی کولاگو کرنے کے سلسلے میںجتنی جلد ممکن ہو سکے اتنی جلد کارروائی عمل میں لائے تاکہ ریاست جموں و کشمیربھی ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جی ایس ٹی لاگو کرنے کی صف میں کھڑا ہو سکے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے ریاستی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی لاگو کرنے کے سلسلے میں طوالت کامظاہرہ کرنے پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاجروں میں اعتماد پیدا کرنے اور خدشات کو دور کرنے کیلئے پہلے کارروائی عمل میں لائی جانی چائیے تھی جس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ جموں کے تاجر جی ایس ٹی لاگو کرنے کے حق میں اور وادی کے تاجروں میں شکوک و شبہات موجود ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ وادی کے تاجر جی ایس ٹی کوسیاست کی نظر سے دیکھتے ہیں اور حزب اختلاف کے علاوہ مزاحمتی قیادت بھی تاجروں کی پیٹ تھپتھپا رہی ہے کہ وہ جی ایس ٹی کو لاگو نہ کرنے دیں تاکہ ایک ایسی صورتحال پیدا ہو جائے جس سے نئی دہلی اور کشمیر کے درمیان فاصلوں میںمزید اضافہ ہو ۔ ستپال شرما نے کہاکہ گندی سیاست کھیلی جا رہی ہے اور کئی عناصر لوگوں کے مفادات کو پاؤںتلے روند کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ پی ڈی پی اور بی جے پی کے مابین جی ایس ٹی لاگوکرنے پر اختلات پیدا ہونے کی صورت میں بی جے پی کی جانب سے کیا کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کیلئے ملک عظیم ہے اقتدار نہیں ،ہم نے ماضی میں بھی ملک کواولیت دی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کا مظاہرہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔

Comments are closed.