کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ذمہ دارانہ کوششوں کی ضرورت/نفیس زکریا

اقوام متحدہ اور اؤآئی سی کشمیر میں حقوق البشر کے تحفظ کو یقینی بنائیں

سرینگر /22 جون/ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی ملکوں کی تنظیم اؤ آئی سی کے ذمہ داروں کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ حقوق البشر کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا رول ادا کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤڈالیں ۔ اے پی آئی کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ریاست جموں و کشمیر میں حقوق البشر کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی ملکوں کی تنظیم اؤ آئی سی کے ذمہ داروں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ ریاست جمو ں وکشمیر میں حقوق البشر کی پامالی کو روکنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے ،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیرکے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ثالثی کاکردار ادا کرنے کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور چاہتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو کشمیریوں کی امنگوں ، آرزؤں اوراقوام متحدہ کی جانب سے پاس کی گئی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حقوق البشر کو تحفظ فراہم کرنے اور لوگوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کو رکوانے کیلئے اپنا رو ل ادا کریں ۔انہوں نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ملکوں کی تنظیم اؤ آئی سی کشمیر کے دیریانہ مسئلے کو حل کرانے کیلئے بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں اور اسے مسئلے کے حل کیلئے مجبور کریں ۔

Comments are closed.