6سے 7جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسند ملک کے دارالخلافہ میں داخل
عید الفطر کے موقعے پر فدائین حملوں کا خفیہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا
سرینگر /22 جون/اے پی آئی عیدالفطر کے موقعے پر نئی دہلی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فدائن حملے کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ملک کی راجدھانی میں پولیس اورنیم فوجی دستوں کو متحرک کر دیا گیا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ لوگوں کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھی جا رہی ہے، دہلی کے حدود میں 6سے 7جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے داخل ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد وازرت داخلہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ وزیر داخلہ کی سر براہی میں منعقد ہوئی جس میں سی آر پی ایف ،بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی ،سیما سرکھشا بل ، دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ خفیہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شر کت کی ،میٹنگ میں صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ اے پی آئی کے مطا بق مر کزی سر کار کو خفیہ اداروں نے جانکاری فراہم کی کہ عید الفطر کے موقعے پر عسکریت پسندوں کی جانب سے ملک کے دارالخلافہ نئی دہلی میں فدائن حملے ہو سکتے ہے۔خفیہ اداروں نے اس بات کی بھی جانکاری فراہم کی کہ 6سے7جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسند نئی دہلی کے حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے اور وہ عیدا لفطر کے موقعے پر سر خیوں میں رہنے اور بین الاقوامی تو جہ اپنی طرف متو جہ کرنے کیلئے فدائن حملے کر سکتے ہے۔ سراغ رسانگوں کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد نئی دہلی میں پولیس و فورسز کومتحرک کر دیا گیا کہ بھیڑ بھاڑ والے بازاروں ،پولیس و فورسز کیمپوں اہم سر کاری عمارتوں ،پلوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈوں کے ارد گرد حفاظت کے اقدامات سخت کردئیے گئے جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میںسی آر پی ایف کے جنرل ،بی ایس ایف کے ڈائر یکٹر جنرل ،آئی ٹی بی پی ،ایس ایس بی کے سر برا ہوں خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسروں اور دہلی پولیس کمشنر نے میٹنگ میں شر کت کی۔میٹنگ کے دوران صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ ملک کی حفاظتی صورتحال اور آنے والے خطرات کے بارے میں تبا دلہ خیال کیا گیا ۔وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران افسروں پر زور دیا کہ وہ ملک میں امن و امان کو قا ئم ودائم رکھنے اور قا نون کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔
Comments are closed.