جنگجوؤں کی ہٹ لسٹ میں ہونے کے باوجود بلٹ پروف گاڑی فراہم نہیں کی گئی

6پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سرکار 100بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے میں کوشاں

سرینگر /22 جون/اے پی آئی/ عسکریت پسندوں کی جانب سے اچھہ بل کے ایس ایچ اؤکو ہٹ لسٹ پر رکھنے کے باوجود بلٹ پروف گاڑی فراہم نہیںکی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے دیگر 5ساتھیوں سمیت جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا ،ایس ایچ اؤ اور اسکے 5ساتھیوں کے ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر کی حکومت نے 100کے قریب بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اے پی آئی کے مطابق اچھہ بل اننت ناگ میں لشکریہ طیبہ کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے ایس ایچ اؤ فیروز احمد ڈار کو جنگجوؤں نے اپنے ہٹ لسٹ میں رکھا تھا اور سال 2016کے دوران بھی مارے گئے ایس ایچ اؤ پر جاں لیوا حملہ ہوا تھا جس میں وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے اورہٹ لسٹ میں رکھنے کے بعد مارے گئے ایس ایچ اؤ نے سرکار کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان کی زندگی میں سرکار نے ان کا یہ مطالبہ پورا نہیںکیا جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اوراسکے دیگر 5ساتھی بھی مارے گئے ۔ اچھہ بل اننت ناگ میں 6پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر کی حکومت نے 100کے قریب بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

Comments are closed.