چیئرمین لبریشن فرنٹ کا دورۂ ایس ایم ایچ ایس؛ پلوامہ اور دوسرے مقامات پر زخمی کئے گئے لوگوں کی عیادت کی
ہمارے نونہالوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کا مکروہ و مذموم عمل جاری رکھتے ہوئے ‘ماہ رمضان کے مقدس مہینے کو ہمارے لئے ماتم اور غم و اندوہ کا مہینہ بنا دیا گیا۔لگاتار لہو بہانے اور ظلم و
جبر
22جون // ہمارے نونہالوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کا مکروہ و مذموم عمل جاری رکھتے ہوئے ‘ماہ رمضان کے مقدس مہینے کو ہمارے لئے ماتم اور غم و اندوہ کا مہینہ بنا دیا 22جون // ہمارے نونہالوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کا مکروہ و مذموم عمل جاری رکھتے ہوئے ‘ماہ رمضان کے مقدس مہینے کو ہمارے لئے ماتم اور غم و اندوہ کا مہینہ بنا دیا گیا۔لگاتار لہو بہانے اور ظلم و جبر کی اس نئی لہر نے ایک بار پھر بھارتی حکمرانوں اور انکے کشمیری گماشتوں کی کشمیر و مسلم دشمنی کو اجاگر کیا ہے ۔ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے آج صدر ہسپتال سرینگر میں زیر علاج کئی زخمیوں اور ا ن کے تیمارداروں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل یاسین صاحب لبریشن فرنٹ لیڈر بشیر احمد کشمیری کے ہمراہ صدر ہسپتال پہنچے جہاں پلوامہ ، بارہمولہ اور دوسرے مقامات سے لائے گئے کئی پیلٹ و بلٹ متاثرین لائے گئے ہیں اور جن کا علاج اس ہسپتال میں ہورہا ہے۔یاسین صاحب ان زخمیوں ،ان کے تیمارداروں اور ان کی نگہداشت پر مامور ڈاکٹر صاحبان سے ملے اور ان سے ان کے علاج معالجے اور زخموں کی نوعیت و علاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے یاسین صاحب نے کہا کہ بھارتی قابض فوج اور حکام نے ہمارے نونہالوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کا مکروہ و مذموم عمل جاری رکھتے ہوئے ‘ماہ رمضان کے مقدس مہینے کو ہمارے لئے ماتم اور غم و اندوہ کا مہینہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار لہو بہانے اور ظلم و جبر کی اس نئی لہر نے ایک بار پھر نہ صرف بھارتی حکمرانوں اور انکے کشمیری گماشتوں کی کشمیر و مسلم دشمنی کو اجاگر کیا ہے بلکہ ان کی فسطائی سوچ کو بھی اظہر من الشمس کردیا ہے۔ کاکہ پورہ اور پلوامہ کے دوسرے علاقوں میں آج دن بھر جاری رہنے والی سرکاری دہشت گردی جس کے نتیجے میں ایک معصوم جوان توصیف احمد سمیت کئی لوگ شہید اور کئی درجن زخمی ہوگئے ہیں کی مذمت کرتے ہوئے یاسین صاحب نے کہا کہ پلوامہ میں تین جوانوں شہید شارق،شہید ارشاد اور شہید ماجد اور اس سے قبل سوپور میں دو مذید جوانوں شہید گلزار احمد لون اور شہید باسط احمد میر کے لہو سے ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارتیوں کی خونخوار ذہنیت اور بیمار سوچ کو تسکین نہیں ملی اسی لئے آج پلوامہ میں انہوں نے پلٹ اور بلٹ کی اندھا دھند فائرنگ سے مذید لوگوںکا لہو بہایا ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے اندر جس بے ہنگم انداز میں قتل و غارت کے اس سلسلے کو تیز تر کیا گیا ہے اور جس طرح سے ظلم و جبر کے واقعات میں اضافہ کیا گیا ہے وہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ فسطائیت اور انانیت سے لبریز بھارت کے حکمران اور انکے کشمیری گماشتے کشمیری مسلمانوں سے کس قدر بیر اور ضد رکھتے ہیں ۔ حالیہ شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین صاحب نے آج دن بھر میں زخمی ہوجانے والوں کی فوری صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔علاوہ ازیں لبریشن فرنٹ کا ایک وفد جس میں محمد رجب،طارق احمد اور نثار احمد شامل تھے نے آج پلوامہ میں شہید ہونے والے سبھی شہداء کے گھر جاکر ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل و جزیل کی دعائیں کیں۔ درایں اثناء چیئرمین لبریشن فرنٹ نے معصوم شہید اعجاز احمد بزاز (یاسر) ساکنہ بسنت باغ کو انکی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔شہید اعجاز بزاز کو ایس او جی نے سال ۲۰۰۰ ء میں زیر حراست شہید کیا تھا۔ یاسین صاحب نے اس معصوم شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جے کے ایل ایف کے زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری نے آج شہید اعجاز کی برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک تعزیتی مجلس میں شرکت کی اور شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔
Comments are closed.