بھارت کو باپ بیٹے کے رشتہ کا اب پتا چل ہی گیا ہو گا: شاہد آفریدی
قومی ٹیم نے بھارت سے میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی، شاہد آفریدی کا اظہار مسرت، کہتے ہیں جیت سے بھارت کو باپ اور بیٹے کے رشتے کا بھی پتہ چل گیا۔
کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے شہر قائد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کپ جیت کر یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا فتح کر لی، مسلسل جیت کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہو گا، سینئر پلیئرز اس وقت جائیں گے جب ان کے پیچھے آنے والا تیار ہو گا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن کا مقصد ملک اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، میری پہلی اننگز جیسی بھی تھی دوسری اننگز کو کامیاب کرنا ہے۔
Comments are closed.