سانبہ عدالت میں پیشی کے دوران قیدی فرار
پولیس نے مفرور قیدی کو تلاش کرنے کیلئے الرٹ جاری کیا
سرینگر26ٌؐ؍جولائی: سانبہ میں عدالت کے باہر قیدی پولیس حصار توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ جے کے این ایس کے مطابق لوگوں سے روپیہ اینٹھنے والا مجرم سانبہ میں فرار ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ بلبیر سنگھ ساکنہ کٹھوعہ کو پولیس نے لوگوں سے تاوان وصول کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مجرم کو ہتھکڑی سمیت عدالت میں پیش کیا گیا اس دوران مجرم نے پولیس اہلکار سے ہتھکڑی کھولنے کی التجا کی ۔ پولیس اہلکار نے جونہی قیدی کی ہتھکڑی کھولی اس دوران قیدی نے پولیس اہلکار کو دھکا دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ پولیس نے مفرور قیدی کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔
Comments are closed.