مرحوم شجاعت بخاری کے فیس بک اور ٹویٹر اکاونٹ میں موجود پیغامات اور دوسرے مواد کو محفوظ رکھنے کی التجا ، قاتلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی /پولیس
سرینگر26ٌؐ؍جولائی: جموں وکشمیر پولیس کی درخواست پر مرکزی وزارت خارجہ نے امریکہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ معروف صحافی شجاعت بخاری کے فیس بک اور ٹویٹر مواد کو محفوظ رکھے کیونکہ قتل سے قبل شجاعت بخاری کو فیس بک اور ٹویٹر سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی درخواست پر مرکزی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ رابط قائم کرکے اس ضمن میں تحریری طورپر آگاہ کیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق معروف صحافی شجاعت بخاری قتل کے سلسلے میں جموں وکشمیر پولیس نے امریکی انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک صحافی کے ٹویٹر اور فیس بک مواد کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی درخواست مرکزی وزارت خارجہ نے امریکہ کو ’’ایم ایل اے ٹی ‘‘ کے تحت آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ معروف صحافی کو قتل کرنے سے پہلے فیس بک اور ٹویٹر پر دھمکیاں مل رہی تھیں اس لئے اُس کے فیس بک اور ٹویٹر اکاونٹ میں موجود مواد کو محفوظ رکھا جائے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان سے مرحوم شجاعت بخاری کو دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب جموں وکشمیر پولیس نے سائنسی طریقے سے شجاعت بخاری کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سائنسی طریقے سے مرحوم شجاعت بخاری کے قاتلوں کو تلاش کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس نے کارروائی شروع کی ہے اور اسی کے تحت فیس بک اور ٹویٹر اکاونٹ میں موجود پیغامات کو محفوظ رکھنے کے ضمن میں پولیس نے امریکہ کے ساتھ رابط قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور بھارت نے سال 2005میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں نے تحقیقاتی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.