سرینگر(کے پی ایس ):جنوبی قصبہ اسلام آباد کے مہمان محلہ میں خونین معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے 2مقامی جنگجوئوں نوجوانوں کی یاد میں اسلام آباد اور کولگام کے ہیڈکواٹر سمیت بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی .
جنوبی کشمیر کے دو جڑواں اضلاع اسلام آباد اور کولگام میں تعزیتی ہڑتال کے دوران دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے .سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا جسکی وجہ سے دونوں اضلاع میں ہو کا عالم رہا .
دونوں اضلاع کے حساس علاقوں میں امکانی احتجاجی مظاہروں کے پیش پولیس ونیم فوجی اہلکاروں کے اضافی دستے تعینات کئے گئے .قصبہ اسلام آباد اور کولگام کے قیموہ اورکھڈونی کے علاقوں میں تعزیتی ہڑتال کے سبب معمولات زندگی متاثر رہے.
یاد رہے کہ مہمان محلہ اسلام آباد میں ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران بدھ کے روز عابد احمد بٹ ساکنہ سوزن ڈوڈہ اور بلال احمد ڈار عرف بلال یامن ڈار ساکنہ صوفی محلہ کھڈونی جاں بحق ہوئے تھے .
دریں اثنا جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر کے درمیان ایک دن کی معطلی کے بعد ریل سروس بحال کردی گئی .
Comments are closed.