پلوامہ میں خوفناک گرینیڈ دھماکہ

کوئی ہلاک یاز خمی نہیں ،علاقے کا محاصرہ

پلوامہ:٢٥،جولائی:/ پلوامہ قصبہ میں بدھ کی دوپہر اُس وقت افراتفری پھیل گئی ،جب پوسٹ آفس بلڈ نگ کے باہر قائم سی آر پی ایف بینکر پر جنگجوئوں نے ایک گرینیڈ سے حملہ کیا ۔گرینیڈ زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔گرینیڈ دھماکے بعد فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ قصبہ میں سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق گرینیڈ بردار جنگجوئوں نے بدھ کی دوپہر قصبہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ داغا ،جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ قریب1بجکر20منٹ پر پلوامہ میں گرینیڈ بردار جنگجو نمودار ہوئے جنہوں قصبہ میں واقع پوسٹ آفس عمارت کے باہر سی آر پی ایف کے بینکر کو نشانہ بنا تے ہوئے گرینیڈ سے حملہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ بینکر کے قریب سڑک پر زوردار دھماکے ساتھ پھٹ گیا ،جسکی وجہ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی باگنے لگے ۔اس خوفناک گرینیڈ دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔تاہم دھماکے کے فوراً بعد فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا اور حملہ آئوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ۔اس دوران کچھ دیر گئے قصبہ میں افراتفری کا ماحول رہا ،جس دوران یہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔اس دوران گرینیڈ دھماکے کے فوراً بعد قصبہ میں سیکورٹی کو مزید چوکس کردیا گیا ۔اس دوران قصبہ میں ناکے لگائے گئے اور یہاں گزر نے والی گاڑیوں اور ماٹر سائیکل سواروںکی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی ۔یہ عمل وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا ۔دریں اثناء پولیس وسی آر پی ایف کے اعلیٰ افسروں نے جائے دھماکے پر جاکر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

Comments are closed.