شہید اعجاز احمد بزاز کو محمد یوسف نقاش کا خراج عقیدت
سرینگر، جون ۲۲: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولٹیکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمدیوسف نقاش او ر درجنوں مزاحمتی قائدین اور کارکنان آج مزار شہداء عید گاہ جا کر شہید اعجاز احمد بزاز کو اُن کی 17ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی تحریک آزادی کشمیر کے تئیں خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا گیا۔یہ برسی کی تقریب اسلامک پولٹیکل پارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔ مزاحمتی قائدین اور کارکنان میں شامل مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے صدر حکیم عبدالرشید، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر،تحریک مزاحمت کے جنرل سیکریٹری ، لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما بشیر کشمیری ، چیئرمین ینگ مینس لیگ امتیاز ریشی ، پیپلز لیگ چیئرمین محمد مقبول صوفی، شہید اعجاز احمد کے والد محترم اور اسلامک پولٹیکل پارٹی کے درجنوں لیڈران اور کارکنان جن میں شوکت احمد خان، محمد ایوب ڈار، نظیر احمد بٹ، غلام محمد بٹ، جاوید احمد، سجاد احمد لون اور محمد عرفان شامل تھے۔اس موقع پر محمد یوسف نقاش نے شہید اعجاز احمد کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص انسان تھے جو آخری دم تک تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ تھے۔ نقاش نے کہا کہ شہید اعجاز احمد کوسال ۲۰۰۰میں لال بازار میں گرفتار کرکے حراست میں بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔ وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر تحریک آزادی کے ساتھ جڑے رہیں۔ وہ ایک خوفِ خدا رکھنے والے مرد درویش بھی اور مرد مجاہد بھی تھے اور اُن کی قربانیوں کو جموں کشمیر کی تحریک آزادی کی تاریخ میں سُنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی۔نقاش نے کہا کہ شہید اعجاز احمد کے والد محترم بھی تحریک آزادی کے ساتھ مکمل طور جڑے ہوئے ہے اور ہر سطح پر خدمات انجام دے رہیں ہے۔
دریں اثنائ، محمد یوسف نقاش نے اقوام متحدہ کے چیف جناب انٹونیو گٹرس کی اس بیان کی سراہنا کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت شروع کروانے میں اپنا رول ادا کر رہیں ہیں۔
نقاش نے آج کاکہ پورہ ، پلوامہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں شہید ہوئے جانباز شارق احمد ، مجید میر، اور ارشاد احمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک شہری کی فورسز کے ہاتھوں ہوئی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تشدد اور خون خڑابے کی وجہ بھارت کی پالیسیاں ہیں جو اسے کسی بھی صورت میں سودمند ثابت نہیں ہوں گی کیونکہ کشمیر ی قوم کسی بھی قیمت پر بھارتی ظلم و جبر کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں اور ہر حال میں جدوجہد آزادی کو جاری رکھیںگے۔
Comments are closed.