مالیوال نے 16لڑکیوں کو آزاد کرایا

مالیوال نے 16لڑکیوں کو آزاد کرایا

نئی دہلی،25 جولائی : دہلی خواتین کمیشن نے منیرکا علاقہ میں بدھ کی صبح نیپال کی 16 لڑکیوں کو آزاد کرایا۔
دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال خودان تمام کو آزاد کرانے کے دوران منگل کی دیر رات تقریباََ ڈیڑھ بجے جائے وقوع پر موجود تھیں۔ ان لڑکیوں کو ملازمت کا لالچ دیکر انسانی اسمگلنگ کے لئے نیپال سے لایا گیا تھا اور منیرکا علاقہ میں ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرکے رکھا گیا تھا۔ تمام لڑکیوں کے پاسپورٹ دلالوں نے چھین لئے تھے ۔ جہاں سے لڑکیوں کو آزاد کرایا گیا و ہاں سے کچھ ہی دوری پر پولیس اسٹیشن ہے۔
پو چھ گچھ میں پتہ چلا کہ ان لڑکیوں کو یہاں سے کویت اور عراق بھیجنے کی تیاری تھی۔ پندرہ دن پہلے سات لڑکیوں کو کویت او رعراق بھیجا جاچکا ہے۔ محترمہ مالیوال نے کہاکہ دہلی خواتین کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ منیرکا کے ایک گھر میں کچھ لڑکیوں کو یرغمال بناکر رکھا گیا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر وہ پولیس کے ساتھ وہاں پہنچیں اور لڑکیوں کو آزاد کرایا۔
یوا ین آئی.

Comments are closed.