مراٹھا ریزرویشن کے بھڑک رہے ہیں شعلے ، مظاہرین نے بند کرائی دکانیں، بسوں پر برسائے پتھر
مراٹھا ریزرویشن کے بھڑک رہے ہیں شعلے ، مظاہرین نے بند کرائی دکانیں، بسوں پر برسائے پتھر
مہا راشٹر میں مراٹھا کمیونٹی کیلئے ریزرویشن کی مانگ کو لیکر ہو رہا مظاہرہ پر تشدد شکل اختیار کر چکا ہے۔ مراٹھا مورچہ نے آج ممبئی بند کا اعلان کیا ہے۔مراٹھا کرانتی مورچہ کے کنوینر رویندر پاٹل نے کہا، ” جب تک سی ایم دویندر فڑ نویس مراٹھا کمیونٹی سے معافی نہیں مانگ لیتے ہم اپنا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ ہم اورنگ آباد اور ریاست کے دیگر حصوں میں بند رکھیں گے۔
بتا دیں کہ منگل کو مظاہرین کے پتھراؤ میں ایک کانسٹیبل کی موت ہو گئی ۔ جبکہ 9 لوگ زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو بھی پھونک دیا اور دو مظاہرین نے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کی مانگ کو لیکر تحریک کی قیادت کر رہے مراٹھا کرانتی مورچہ نے آج ممبئی بند کا اعلان کیا ہے.
منگل کو بلائے مہا راشٹر بند کا زیادہ اثر ارونگ آباد اور آس پاس کے اضلاع میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں مارچ کے کے دوران ایک احتجاج کار کی موت ہو گئی تھی۔ سیاسی طور پر مؤثر مراٹھا کمیونٹی کیلئے ریزرویشن کا معاملہ بیحد متنازعہ مسئلہ ہے۔ ریاست کی آبادی میں قریب 30 فیصدی مراٹھا ہیں۔ کمیونٹی کے لیڈر اپنے مطالبات کو لیکر مختلف ضلعوں میں ریلیاں نکال چکے ہیں۔
واضح ہو کہ گزشتہ سال ممبئی میں مراٹھا کرانتی مورچہ نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔کل ندی میں کود کر جان دینے والے ایک مراٹھا احتجاج کار کی آخری رسوم کی ادائیگی کے دوران وہاں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ان کے ہاتھوں اور پاؤں پر چوٹ کے نشان ہیں اسی جگہ تعینات دیگر پولیس اہلکار پتھراؤ میں زخمی ہو گئے۔ اورنگ آباد ضلع کے دیہی علاقوں میں فی الحال انٹرنیٹ خدمات بند رکھی گئی ہیں۔
مراٹھا کرانتی مورچہ کے بند کا اثر ممبئی میں دیکھنے کو مل رہا ہے،تازہ تصویروں میں سڑکیں خالی نظر آرہی ہیں اور ٹریفک کم ہے۔
مہا راشٹر میں ریزرویشن کے مطالبے کو لیکر مراٹھا کمیونٹی کی جانب سے آج بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران صبح سے کچھ مقامات پر تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق یہاں نوی ممبئی کے گھنسولی میں آج مظاہرین نے بیسٹ کی دو بسوں پر پتھراؤ کر دیا۔بند کو دیکھتے ہوئے یہاں ایرولی اور وشی کے درمیان بیسٹ بسوں کی سروس روک دی گئی ہے۔
Comments are closed.