پاکستان کے انتخابات میں اس گانے نے خوب بٹوری سرخیاں، متحد ہو کر جمہوری سماج قائم کرنے کی اپیل
پاکستان کے انتخابات میں اس گانے نے خوب بٹوری سرخیاں، متحد ہو کر جمہوری سماج قائم کرنے کی اپیل
پاکستان میں آج عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں انتخابی تشہیر کے دوران پارٹیوں نے نئے نئے وعدے اور نعرے گڑھے۔ لیکن ان سب کے بیچ سب سے زیادہ عوامی ورکرس پارٹی (اے ڈبلیو پی) کے سرکاری انتخابی گیت کو لیکر ہے۔عوامی ورکرس پارٹی کے سوشل میڈیا پیج پر نظر ڈالیں تو یہاں اس نے خود کو ‘مزدوروں کی پارٹی’بتایا ہے۔ جس کا مقصد ملک کے باشندگان کو متحد کر کے جمہوری سماج قائم کرنا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ‘ چہرے نہیں سماج کو بدلو” نام سے سرکاری انتخابی گیت جاری کی۔ بیحد مدھر سنگیت اور دمدار آواز سے سجے اس گانے میں لوگوں سے سماج میں تبدیلی لانے کیلئے خود کو بدلنے کو کہا گیا ہے۔
اس گانے میں نواز شریف کی پاکستانی مسلم لیگ (نواز) پر سیدھا حملہ بولا گیا ہے اور لوگوں سے ملک میں بد عنوانی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ میوزک ویڈیو اسلام آباد سے پارٹی کے امیدوار عمار رشید کے علاوہ پاکستانی گلوکار اور ماہر اقتصادیات شہرام اظہر پر فلمایا گیا ہے۔اس میں ایک طرف جہاں عمران خان اور آصف علی زرداری جیسے پاکستان کے مشہور لیڈران ہیں تو وہیں دوسری جانب پاکستانی شہریوں کی جدو جہد کو دکھایا گیا ہے۔
گانے کی لائنیں ” اب ہم میدان میں اترے ہیں، نیا سماج بنائیں گے ،بغاوت کے اعلانوں کو گلی گلی پہنچائیں گے” کے ذریعے اے ڈبلیو پی لوگوں سے نئے سماج کو قائم کرنے اور تحریک کی آواز ملک کے ہر کونے تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.