یونان کے جنگلات میں زبردست آتشزدگی، کم از کم 74 افراد کی موت
یونان کے جنگلات میں زبردست آتشزدگی، کم از کم 74 افراد کی موت
ماٹی (یو نان) 25 : یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے ملک کے جنگلات میں لگی آگ کو ایک ’دردناک المیہ‘ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے کم از کم 74 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
مسٹر سپراس نے کہا ’’یونان ایک دردناک سانحہ کا سامنا کررہا ہے اور اپنے سب سے مشکل لہمحات سے گزر رہا ہے ہم اس وقت کیسا محسوس کررہے ہیں اسے بیان کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں‘‘۔
محکمہ فائربریگیڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کم سے کم 74 افراد مر چکے ہیں اور ان اموات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق اس آگ کی وجہ سے 23 بچوں سمیت کم از کم 23 187 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رائٹر۔
Comments are closed.