شہدائے کاکہ پورہ کو خراج عقیدت ۔ریاستی عوام سے یوم القدس اور یوم کشمیر کے موقع پروطن عزیز کی آزادی کے لئے دعا مانگنے کی اپیل کی
فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے معرکہ کاکہ پورہ میں شہید عبدالمجید ،شہید شاکر اور شہید شبیر احمدکو پُرنم آنکھوں سے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے مسلسل شہادتوں کے واقعات رونماء ہورہے ہیں ۔ہم اس طرح کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان عوامل پر غور کرنے کی دعوت دے رہے ہیں کہ یہ دیکھا جائے کہ میر و جعفر قسم کے کئی لوگ آستین کے سانپ بنے کس طرح ہمیں جانی نقصان پہنچارہے ہیں ۔انھوں نے میدان عمل میں سرگرم مجاہدین کو اس بات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہ اگرچہ شہادتوں کا سلسلہ ایک لازمی امر ہے ،تاہم قوت کو جوش و جزبے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں حکمت عملی کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے ۔انھوں نے اس معرکہ میں ایک شہری توصیف احمد بٹ کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت پر گہرے دکھ و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقامی گماشتوں کی ایماء پر شہری آبادی کے خلاف ایک جنگ شروع کرکھی ہے اور ہمارے عزائم سے خائف ہوکر معصوم لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں ۔شبیر احمد شاہ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدمے سے ہمارے دل رنجیدہ ہیں البتہ ہمیں اس بات کا یقین کامل ہے کہ شہداء حیات ابدی سے سرفراز ہوتے ہیں۔فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے معرکہ کاکہ پورہ میں شہید عبدالمجید ،شہید شاکر اور شہید شبیر احمدکو پُرنم آنکھوں سے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے مسلسل شہادتوں کے واقعات رونماء ہورہے ہیں ۔ہم اس طرح کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان عوامل پر غور کرنے کی دعوت دے رہے ہیں کہ یہ دیکھا جائے کہ میر و جعفر قسم کے کئی لوگ آستین کے سانپ بنے کس طرح ہمیں جانی نقصان پہنچارہے ہیں ۔انھوں نے میدان عمل میں سرگرم مجاہدین کو اس بات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہ اگرچہ شہادتوں کا سلسلہ ایک لازمی امر ہے ،تاہم قوت کو جوش و جزبے سے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں حکمت عملی کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے ۔انھوں نے اس معرکہ میں ایک شہری توصیف احمد بٹ کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت پر گہرے دکھ و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقامی گماشتوں کی ایماء پر شہری آبادی کے خلاف ایک جنگ شروع کرکھی ہے اور ہمارے عزائم سے خائف ہوکر معصوم لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں ۔شبیر احمد شاہ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدمے سے ہمارے دل رنجیدہ ہیں البتہ ہمیں اس بات کا یقین کامل ہے کہ شہداء حیات ابدی سے سرفراز ہوتے ہیں۔ ادھر شبیر احمد شاہ نے شہدا گلزار احمد ( براٹھ سوپور ) کے لواحقین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ان کی ڈھارس بندھائی اور انہیں تعزیت پیش کی ۔انھوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ساری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے اور شہادتوں کا یہ سلسلہ طلوع آزادی پر منتج ہوگا ۔شاہ صاحب کی ہدایت پر ایک وفد جس میں محمد ابراہیم ،عبدالوحید اور بشیر احمد شامل تھے ،نے لواحقین سے تعزیت کی اور شہید کے حق میں دعا کی ۔ ادھر شبیر احمد شاہ نے یوم القدس اور یوم کشمیر کے موقع پر ریاستی عوام کو قوم و ملت کی فلاح و بہبود، وطن عزیز کی آزادی کے لئے اوراللہ تعلی کے دربار میں گڑا گڑا کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دعا مانگنے کی اپیل دہرائی ۔شبیر احمد شاہ نے عوام کو ریاست میں جاری ظلم و جبر کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرنے کی اپیل کی ۔
Comments are closed.