بھدرواہ عدالت کی جانب سے حریت (گ) کے چیئر میں کو بلا ضمانت وارنٹ اجراء

پولیس پارٹی خانہ نظر بندی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی

سرینگر /21 جون// بھدرواہ کی عدالت کی جانب سے بلا ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرانے کے سلسلے میں پولیس پارٹی نے بزرگ رہنما کے گھر کا دروازہ تو کھٹکھٹایا لیکن نظر بندی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ لا سکی ۔ اے پی آئی کے مطابق بھدرواہ کی عدالت نے دو دہائیاں قبل کے کیس میں حریت (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کو عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد بلا ضمانت وارنٹ اجراء کی جس کی تعمیل کیلئے پولیس کی خصوصی پارٹی حریت (گ) کے چیئر میں اور بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کے گھر پہنچی جہاں پولیس پارٹی کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ انہیں سید علی شاہ گیلانی کو گرفتار کرنے میں کسی بھی طرح کی مزاحمت کاسامنا نہیں کرناپڑیگا وہ گرفتار ہونے کیلئے تیار ہیں تاہم انتظامیہ نے انہیں اپنے ہی گھر میں نظر بندکر دیا ہے ۔ پولیس پارٹی نے اپنے بالا افسروںکے ساتھ رابطہ قائم کیااور مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں ان سے بات چیت کی تاہم خصوصی پولیس پارٹی بزرگ رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

Comments are closed.