ملی ٹینٹ کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے /دفاعی ترجمان

ملی ٹینٹ کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے /دفاعی ترجمان

سرینگر23ٌؐ؍جولائی ہمپورہ ہندواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسند کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد30آر آر ، 92بٹالین سی آر پی ایف اور ہندواڑہ پولیس نے ہمپورہ ہندواڑہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک جنگجو وقار احمد ملک ولد عبدالرحمنج ساکنہ چیک تلواری ہندواڑہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے اے ایک اے کے رائفل ، 613گولیوں کے راونڈ، 1یو بی جی ایل برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دفاعی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ جے کے این ایس

Comments are closed.