نادی ہل بارہمولہ میں فوجی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی
2زخمی ،ایک کی حالت انتہائی نازک
سرینگر /20 جون/ نادی ہل بارہمولہ کے علاقے میں تیز رفتار فوجی گاڑی نے مخالف سمت سے آرہے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد شدیدطور پر خمی ہوئے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق نادی ہل بارہمولہ کے علاقے میں اس وقت سنسنی و خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار فوجی گاڑی نے مخالف سمت سے آرہے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد زخمی ہوئے ،جنہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عاصف احمد لون ولد خضر محمد کی حالت غیر تسلی بخش قرار دے کر اسے مزید علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا،پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار فوجی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت غیر تسلی بخش ہے ۔ پولیس کے مطابق فوج کے خلاف کیس در ج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
Comments are closed.