ناجائیز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بخشا نہیں جائیگا /ظلفکار علی

مقدس ایام کے دوران قیمتوں کا ہر حال میں اعتدال پر رکھا جائیگا

سرینگر /20 جون// جمعتہ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کے موقعے پر قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کا عند یہ ظاہر کرتے ہوئے امور صارفین وعوا می تقسیم کاری محکمہ کے وزیر نے نا جائز منافع خوروںاورملاوٹ کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کو مزید پریشا نیوں میں ڈالنے کی کارروائیوں سے گر یز کریں۔ رمضا ن ا لمبارک کے آخری ا  یام میں چکنگ اسکارڈوں کو متحرک کر نے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ناجائز منا فع خوروں کے پاس ضمیر نام کی کو ئی چیز ہے تو وہ اپنے ضمیر سے یہ پوچھے کہ وہ جو کرتے ہے کیا وہ صیح ہے ؟ اے پی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے امور صارفین و عوا می تقسیم کاری اور اطلات و نشریات کے ریاستی وزیر چو دھری ظلفکار علی نے کہا کہ جمعتہ الو داع، شب قدر اور عیدا لفطر کے موقعے پر ریاست کے عوام کو راحت پہچانے کیلئے ان کے و زارت نے اہم اقدامات اٹھائے ہے ،پہلی بار عید الفطر کے موقعے پر ریاست کا ایسا کوئی راشن گھاٹ نہیں ہو گا جہاں غذا ئی ا جناس نہ پہنچا دیا گیا ہو۔امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر نے کہا کہ رمضان  المبارک کے مقدس متبرک مہینے میں ریاست کے عوام کو راشن گھا ٹوں سے ایک کلو چینی اضافہ فراہم کیا گیا۔ چودھری ظلفکارعلی نے کہا کہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے تما م اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کسی کو من مانی کی اجازت نہیں ہو گی،قصابوں ،کوٹھداروں ،مرغ فروشوں ،دودھ بیچنے والوں، ڈائری فارم چلانے والوں ،سبزی فروشوں ،کریانہ فروشوں ،بیکری فروخت کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے امور صارفین عوامی وتقسیم کاری اور اطلات و نشریات کے ریاستی وزیر نے کہا کہ کسی کو ریاستی عوام کے ساتھ استحصال کرنے کا موقعہ فراہم نہیں کیا جائے گا ۔وزیر نے کہا کہ دنیا کی یہی روایت رہی ہے کہ متبرک ایام اور خاص دنوں پر تاجر برادری اپنے لوگوں کو راحت دلانے کیلئے صرف خرید و فروخت وصول کر کے چھوٹ کا اعلان کیا کرتے ہے تا ہم ریاست کا بآوا آدم ہی نرالہ ہے یہاں متبرک مقدس با برکت ایام اور خاص دنوں کے موقعے پرکئی عناصر عوام کو لوٹنے کے منصو بوں کو آخری شکل دے کر اپنے خزانے بھرنے کی کارروائیاں انجان دیتے ہے۔ امو ر صا رفین و عوامی تقسیم کاری واطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا کہ ہر حال میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو راحت پہچائی جائے گئی۔وزیر نے کہا کہ بازاروں میں غیر میعاری زائدالمیعاد مسالحہ جات ،مشروبات ،بیکری،اورگلی سڑھی سبز یاں فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔چکنگ اسکارڈوںکے علاوہ خصوصی ٹیموں کو مقرر کیا گیا ہے جو بازاروں کا معائنہ کرنے کے دوران نا جائز منافع خوری میں ملوث افراد کی نشاندہی اور غیر میعاری زائدلمیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کو دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے پہنچا دینے کی کارروائیاں انجام دے گیں۔

Comments are closed.