ہف شرمال شوپیاں میں فورسز کے قہر کے خلاف لوگ سراپا احتجاج
امپور قصبے میں پولیس و فورسز اور نوجوانوں کے مابین تصادم 8،افراد زخمی
سرینگر /20 جون/اے پی آئی/ ہف شرمالشوپیاں کے علاقے میں فورسززیادتیوں کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے مکینوں کو زد کوب کرنے کے دوران لہو لہاں کر دیا اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ گھریلوں اشیاء تہس نہس کی ۔ ادھر پامپور میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کی یاد میں نوجوانوں نے سڑکوں پر آکرنعرے بازی شروع کی اور پولیس و فورسز نے انہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آو ر گیس کے گولے داغے ،جس کے جواب میں نوجوانوںنے خشت بھاری شروع کر دی ۔ فریقین کے درمیان تصادم آرائیوں میں 8افراد زخمی ہوئے ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق ہف شرمال شوپیاں کے علاقے میں 19جون کو پولیس و فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،ا س دوران فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی جس کے دوران فورسز اہلکاروں نے مکینوں کو زدکوب کیا اور رہائشی مکانوںمیں گھس کر گھریلوں اشیاء تہس نہس کی مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نجی گاڑیوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور لاکھوں روپے کا لوگوں کو نقصان پہنچا یا ۔ مقامی لوگو ں کے مطابق فورسز اہلکاروںکی زیادتیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران بغیر کسی تمیز کے فورسز اہلکاروںنے لوگوں کو زدکوب کرنے کی کارروائیاں انجام دیں ۔ فورسز اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ظلم و جبر ڈھانے والے فورسز اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ادھر پامپور میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب جاں بحق ہوئے لشکریہ طیبہ کے عسکریت پسندو ں کے چہارم پر نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کئے اور نعربازی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ پولیس و فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا جس پر وہ مشتعل ہوئے اور انہو ں نے خشت بھاری شروع کر دی ۔ تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے ،پیپر گیس کا استعمال کیا ،پولیس و فورسز اور نوجوانوں کے مابین تصادم آرائیوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔فریقین کے درمیان جھڑپوں میں 8افراد زخمی ہوئے ۔
Comments are closed.