کئی دنوں کی ہڑتالوں کے بعد جنوبی کشمیر میں زندگی معمول پر
اسکول اور سرکاری دفاتر کھل گئی ،لوگوں کی راحت کی سانس لی
سرینگر /20 جون// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیاں اور کولگا م اضلاع اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کئی دنوں کے ہڑتالوں ،احتجاجی مظاہروں ،رکاوٹوں ،بندشوں کے بعدزندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ،کاروباری ادارے کھل گئے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوا ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق لشکریہ طیبہ کے 3عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کے بعد جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال 5دنوں تک جاری رہی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہی ،پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہا ۔ عسکریت پسندوںکے جاں بحق ہونے کے بعد اننت ناگ ، پلوامہ ،شوپیاں اور کولگام میں پولیس وفورسز اور نوجوانوں کے مابین تصادم آرائیوں کا لامنتہائی سلسلہ جاری رہا جس کے دوران کئی افراد کو چوٹیں آئیں ،کئی دنوں کے احتجاجی مظاہروں ،بندشوں ،رکاوٹوں اور ہڑتالوں کے بعد جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیاں ،کولگا م اضلاع اور ان کے ملحقہ علاقوں میں زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی ،کاروباری ادارے کھل گئے اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر بحال ہوا،کالجوں ،ہائیر اسکینڈریوں ار اسکولوں میں بھی کئی دنوں کی خاموشی کے بعد طلبا حاضر ہوئے اور درس و تدریس میں مشغول ہوئے ۔نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے بازارو ں میں چہل پہل ، گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی تھی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے بازاروں کا رخ کر کے ضرورت کی اشیاء حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے مختلف قصبوں میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ۔
Comments are closed.