پرتگال میں ’آسمانی بجلی‘ سے لگی آگ
وسط پرتگال میں ممکنہ طور پر آسمانی بجلی سے لگنے والی آگ میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
-
AFPوسطی پرتگال کے جنگلات کے علاقے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت نے ہلاکتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
AFP/GETTY IMAGESکوئمبرا کے قریب واقعے پنیلا میں آگ لگی ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے۔
-
GETTY IMAGESاس آگ میں ہلاک ہونے والے میں سے زیادہ کی لاشیں گاڑیوں سے ملی ہے کیونکہ وہ علاقے سے نکلنی کی کوشش میں تھے۔
-
EPAپرتگال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
-
EPAجنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائر فائٹرز مصروف ہیں۔
-
EPAآگ بجھانے میں مدد کے لیے سپین اور فرانس نے آگ بجھانے والے جہاز پرتگال بھیجے ہیں۔
-
REUTERSآگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ایک جہاز دھوئیں کے بادلوں کے قریب سے گزر رہا ہے۔
-
AFP/GETTY IMAGESآگ بجھانے میں مصروف اہلکار کچھ دیر کے لیے آرام کر رہے ہیں۔
-
AFP/GETTY IMAGESپرتگال کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ عرصے میں سب سے زیادہ اندوہناک واقعہ ہے۔









Comments are closed.